معید یوسف کے بیٹے نے انڈر 14 شطرنج ٹیم کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معید یوسف کے بیٹے نے انڈر 14 شطرنج ٹیم کیلئے کوالیفائی کرلیا
معید یوسف کے بیٹے نے انڈر 14 شطرنج ٹیم کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد: سابق مشیر معید یوسف کے بیٹے نے پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معید یوسف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اب تک میری زندگی کے سب سے قابل فخر لمحات میں سے ایک یہ تھا کہ میں نے پہلی بار ایک گولفر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پاکستان کا کوٹ پہنا، یہ 25 سال پہلے کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کا حصہ بننے کے لیے کوالیفائی کرکے الحمدللہ میرے بیٹے نے میرا سر فخر سے اور بلند کر دیا، میرے بیٹے نے ابھی ویسٹ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، اُسے سبز بلیزر میں دیکھنے سے میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے 12 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں داخل ہونے کے بعد گولف چھوڑ دیا، میں اپنے بیٹے کو اسی کورس میں رہنے کی ترغیب دینے کے لیے پرعزم ہوں، ان کی اور ان کے ساتھیوں کی مستقبل کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔

Related Posts