اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ڈس انفارمیشن روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ٖغلط معلومات پر عوام کی شعور و آگہی بڑھ سکے، سماجی مزاحمت اور لچک پیدا ہوسکے۔
جمعرات کے روز انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ و تحفظ کیلئے ڈس انفارمیشن روکنے سے متعلق گروپ آف فرینڈز کے اجلاس سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری غلط معلومات کا پتہ چلائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے گوادر آج پہنچیں گے