لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے خلاف 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات کو اپنے وکیل کے ذریعے اپنا جواب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو جمع کرا دیا۔ ایف آئی اے ایجنسی نے مونس الٰہی سے 23 جون تک 35 سوالات کے جواب طلب کیے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء 16 جون کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے 720 ملین روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات میں سوالات کے جوابات دینے کے لیے پیش ہوئے۔
مونس الٰہی لاہور کی بینکنگ کورٹ سے 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر رہائی منظور ہوچکی ہے، ایف آئی اے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لے کر نئی حکمت عملی تیار کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے اپنے خلاف 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کیس کو سیاسی انتقام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خلاف درج کیے گئے ان جعلی مقدمات میں تفتیش کے لیے خود کو تفتیشی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا۔
مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی