ڈزنی کی بنی ویب سیریز مس مارول میں مہوش حیات کی انٹری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈزنی کی بنی ویب سیریز مس مارول میں مہوش حیات کی انٹری
ڈزنی کی بنی ویب سیریز مس مارول میں مہوش حیات کی انٹری

ڈزنی کی سُپر ہیرو پر بنی ویب سیریز ’مِس مارول‘ کی تیسری قسط میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی انٹری ہوگئی ہے۔

جاری سیریز میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی، اداکارہ ’مِس مارول‘ کی تیسری قسط کے دوران ماضی کے منظر میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

کردار میں مہوش حیات کا نام عائشہ ہے جبکہ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سُپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مس مارول کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات شرمین عبید چنائے کے ساتھ ساتھ مزید تین نامور ہدایت کار عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔

مس مارول کا پریمیئر 4 جون کو لاس اینجلس میں ہوا تھا جس میں پاکستان سے مہوش حیات، ثمینہ احمد، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد ، وردہ عزیز اور ساگر شیخ نے سیریز کی ہدایت کارشرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔

Related Posts