بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 28 اگست کو ہو گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 28 اگست کو ہو گی
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 28 اگست کو ہو گی

کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہوگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بدھ کو شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے میں کوئٹہ، لسبیلہ، موسیٰ خیل، مستونگ، جعفرآباد، ژوب اور دکی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 6 جولائی کو جاری کیا جائے گا جب کہ 14 سے 18 جولائی تک آر اوز کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

19 جولائی کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور 23 جولائی کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ آر اوز کے فیصلوں کے خلاف 28 جولائی کو اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ اپیلیں 2 اگست تک نمٹائی جائیں گی۔

3 اگست کو امیدواروں کی فہرستیں آویزاں ہوں گی اور 4 اگست کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ انتخابی نشان 5 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔

Related Posts