وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس میں قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں عسکری قیادت کمیٹی اراکین کو قومی سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دے گی جس میں آئی ایس آئی چیف اور چیف آف آرمی اسٹاف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تاحال قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سلامتی کی تشککیل نہیں ہوسکی، اجلاس میں کمیٹی کے پرانے اراکینِ اسمبلی شریک ہوں گے۔ تاحال اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو بھی پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت نہیں دی جاسکی۔

گزشتہ روز طلب کیے گئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں رکنیت نہ ہونے کی نشاندہی ہونے پر راجہ ریاض اور وزیر دفاع کو بھی رکنیت دینے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ممکنہ طور پر خواجہ آصف خصوصی دعوت پر بھی اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، طارق بشیر چیمہ، غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر قومی اسمبلی اراکین پارلیمانی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔

Related Posts