پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہوگیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نا صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔
رہنما (ن) کا مزید کہنا تھا کہ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی جماعت ٹوٹ رہی ہے اور اس کا سیاسی مستقبل ختم ہے۔ اب وہ روئے نا تو کیا کرے؟
مریم نواز نے کہا کہ نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا، اس سے چیرمین نیب کی ویڈیوز لیں، پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔