بلوچستان اور کے پی کے میں بارشوں سے تباہی، پانچ افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مون سون سے قبل ہونے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس سے فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بلوچستان میں پانچ افراد جاں بحق اور خیبر پختونخوا میں تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کوہلو کے علاقے سوناری کو کوئٹہ سے ملانے والی سڑک سیلاب میں بہہ گئی اور کئی پلوں کو نقصان پہنچا، کوہلو میں بھی سیلاب بجلی کے کھمبے بہا لے گیا اور بارکھان میں بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

بیان میں بتایا گیا کہ صوبے کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، سبی، کوہلو، زیارت، کوئٹہ، چمن، ہرنائی، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور ژوب میں موسلادھار بارش کی اطلاعات ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ سبی، کوہلو، زیارت، کوئٹہ، ہرنائی، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبی میں اتوار کو طوفان ایک ٹرک کو بہا لے گیا جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گیا۔

لیویز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک نے شدید سیلاب کے باوجود دریائے بیجی کو عبور کرنے کی کوشش کی، حادثے میں زخمی ہونے والے ایک عینی شاہد بہادر خان کے مطابق ٹرک میں تقریباً 25 افراد اور ان کے مویشی سوار تھے۔

محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ بدھ(کل) تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

انتظامیہ نے شدید بارشوں کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیر کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں تین بچے زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچے زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ اس واقعے میں مویشیوں کے تین ریوڑ بھی مارے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ صوبے میں دریاؤں کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم بالائی چترال کے ٹیریچ گاؤں کے دور افتادہ علاقے اشپیرو گول میں برفانی جھیل پھٹنے سے سیلاب کی اطلاع ملی جس سے علاقے میں 50کے وی مائیکرو ہائیڈل پاور اسٹیشن کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی

اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپر دیر میں کالکوٹ ڈبہ روڈ کے ساتھ ساتھ شانگلہ ضلع کے الپوری کے علاقے مچھر میں سوات شانگل مین روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی لیکن بعد میں اسے کلیئر کر دیا گیا۔

Related Posts