کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان تاحال جاری ہے انٹربینک میں ڈالر 212 روپے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر مزید کم ہوئی گئی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ایک ڈالر 212 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ایک امریکی ڈالر 213 روپے پر خریدا جارہا اور 215 پر فروخت جاری ہے۔
عوام کیلئے ایک اور دھچکا، ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا