ٹک ٹاک کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ، فیس بک بھی خود کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں فیس بک نے ’ریلز‘ یعنی شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کراکر ٹک ٹاک کو کاپی کیا تھا، تاہم اب وہ خود کو مزید چینی ایپ جیسا بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
حال ہی میں فیس بک کے اعلیٰ افسران کی خفیہ میٹنگ کی کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ فیس بک جلد ہی اپنی نیوز فیڈ کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کا کہنا ہے کہ خفیہ میمو سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک کے اعلیٰ افسران نے انجنیئرز کو ویب سائٹ کی نیوز فیڈ پر ’ریلز‘ یعنی مختصر ویڈیوز کو بڑھانے کے لیے فیچرز متعارف کرانے کی ہدایات کی ہیں۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ڈیلیٹ کیے گئے میسیجز کی واپسی ممکن