اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے کچھ دنوں میں شدید بارشیں ہوگی، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ دو روز میں سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارش ہوگی، جن شہروں میں بارش ہوگی اُن میں حیدرآباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ ، دادو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار شامل ہیں۔
لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں