کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 410 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 410 اعشاریہ 60 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جو شرح کے اعتبار سے 0.98 فیصد کی مثبت تبدیلی کہی جاسکتی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 41 ہزار 730 اعشاریہ 16 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا جبکہ آج کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 140 اعشاریہ 76 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
مجموعی طور پر 28 کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 441 حصص کا لین دین ہوا، گزشتہ روز 16 کروڑ 21 لاکھ 79 ہزار 47 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مالیت 4.780 ارب کے مقابلے میں 9.059 ارب رہی۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 353 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں 238 کے بھاؤ میں اضافہ، 95 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔