لاہور: کراچی لانڈھی جیل میں سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کا پروانہ مل گیا، رہائی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے خرچے پر ماہی گیروں کو لاہور واہگہ بارڈر روانہ کیا۔
ذرائع کے مطابق قیدیوں کی کراچی سے لاہور روانگی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن نے انتظامات کیے جبکہ رہائی پانے افراد کو سفری اخراجات کے علاوہ کپڑے اور دیگر اشیا بھی فراہم کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار