پاکستان میں کورونا کے 152 نئے کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 152 نئے کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 152 نئے کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 55 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 982افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 383 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بجلی کا جھٹکا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11ہزار 663ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.30 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 43ہزار 137 ہو گئی جبکہ کورونا کے 55 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمۂ صحت سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ہدف 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد میمن نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

پروجیکٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صرف 64 فیصد افراد  جبکہ پنجاب میں تا حال صرف 86 فیصد افراد کو کورونا کی دونوں ڈوز لگائی گئی ہیں۔

Related Posts