کراچی ایئر پورٹ پر پرندوں کا راج، کئی پروازیں متاثر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرقائد سے لاہور جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

 ذرایع ابلاغ کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کی پرواز ’پی ایف 143‘ سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد کپتان نے پرواز کو مہارت سے لینڈ کرایا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز میں 1 سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ رن وے پر پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے آج تین پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

ابوظہبی جانے والی پرواز کو پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے کپتان نے مہارت سے رن وے پر روک لیا جبکہ برڈ شوٹر کی جانب سے پرندوں کو بھگانے کے بعد پرواز کو روانہ کیا گیا۔ اسی طرح استنبول جانے والی پرواز کو کپتان نے دوبارہ رن وے پر اسٹینڈ کیا۔

Related Posts