کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور اُس کے بھائی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گلزار ہجری اسکیم 33 سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں سہراب گوٹھ تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے سے لیڈی پولیس کانسٹیبل کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے جبکہ دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد واقعہ کے بارے میں صحیح طورپر کچھ بتانے سے گھبرا رہے ہیں۔
پاکستان کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا کتنا ضروری ہے؟