اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جس طرح کے حالات کا سامنا کررہا ہے اگر اب بھی عوام نے اسٹینڈ نہیں لیا تو حالت مزید ابتر ہوجائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے سازش کرکے وزیراعظم اور حکومت کو تبدیل کیا ہو، اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا توآئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کرلینی چاہیے تھی، پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی، کیا آئین اجازت دیتا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بیس بیس کروڑ کی منڈی لگے۔
امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے، اسد عمر