اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 144نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 581افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 382 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 828 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.22 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 7 ہزار 107 ہو گئی جبکہ کورونا کے 61 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 16 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,828
Positive Cases: 144
Positivity %: 1.22%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 61— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 16, 2022