لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ملزم نے جائداد کے تنازع میں سگے بھائی بھابھی کو موت کی نیند سلادیا۔
صوبائی دارالحکموت لاہور میں دو بھائیوں کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جائداد کا تنازع چل رہا تھا جس کے نتیجے میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو اُس کی اہلیہ سمیت قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کی عزیز کالونی میں دہرے قتل کی واردات میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد فضل اور فوزیہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصے سے جائداد کا تنازع چل رہا تھا۔ فرار ملزم تنویر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق، 4 ذخمی