پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، وزیر خزانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، وزیر خزانہ
پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا،وزیر خزانہ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز جون میں لگیں گے تو ایسا بل آئے گا اللہ معاف کرے، بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1100 ارب سے زائد پاور سیکٹر کوسبسڈی دی گئی، 1600 ارب کا حکومت پاکستان کو نقصان ہوا، ہمیں 2500 ارب کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے، نیپرا پانچ ماہ پرانی قیمت لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو کچھ معاشی مسائل تھے، کبھی بھی پاکستان کے ایسے حالات نہیں دیکھے تھے، حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، مسئلہ سرکلرڈیٹ کا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کے محکمے میں بھی خسارے کا سامنا ہے، گیس کا سرکلر ڈیٹ 1500 ارب روپے کا ہوگیا ہے، گیس میں ابھی تھوڑی سی گنجائش ہے، چار ہزار کی گیس لے کر 500 روپے کی تو نہیں دے سکتے، ستر فیصد گھریلو صارفین کو 500 کے قریب بل آتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت امپورٹڈ کوئلہ 400 گنا مہنگا ہوچکا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز جون میں لگیں گے تو ایسا بل آئے گا اللہ معاف کرے، دنیا بھر میں تیل، کوئلہ مہنگا ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا، بنگلا دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، نیپرا اب بھی 5 ماہ پرانی فیول کاسٹ پر بجلی کے ریٹ کے فیصلے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہ بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا، کوئلہ کی انٹرنیشنل قیمت 20 سال سے 50 ڈالر سے زائد نہیں تھی، اب کوئلہ کی انٹرنیشنل قیمت 300 ڈالر سے زائد ہے، اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ ملک صرف امرا کے لیے بنا ہے، کراچی اور لاہور میں سب امیروں کے بچے صرف ایک سکول میں پڑھتے ہیں، ملک میں پہلی بار امیروں پر ٹیکس لگایا ہے، بجٹ میں 30 کروڑ سے زاید کمانے والوں پر 2 فیصد ٹیکس لگایا ہے، ملک میں ایک امیر کو 90 روپے کا قرضہ ایک فیصد شرح سود پر دے دیا گیا، یہ کونسا ریلیف ہے جو ماضی میں امیروں کو ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:روس یوکرین معاملے پر کل بھی نیوٹرل تھے اور آج بھی ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ دنوں تک ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کریں گے، سب سے زیادہ قرض عمران خان کی حکومت نے لیے، ملک مقروض ہوگیا ہے، ہماری مدد کریں۔ ہم نے بینکوں پر بھی ٹیکس بڑھا دیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ انکم ٹیکس کے حوالے سے ڈسپیوٹ ہے، دس دن کے اندر 40 لاکھ لوگوں نے دو ہزار کے لیے میسج بھیجا ہے۔

Related Posts