آئی فون کا برسوں بعد اپنا سیلفی کیمرا اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مگر اس بار کے نئے آئی فونز کی ایک خاص بات ان میں پہلے سے بہتر سیلفی کیمرے کی موجودی ہوگی۔ ایپل کی جانب سے کئی سال بعد آئی فون کے فرنٹ کیمرے کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

ایپل کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق آئی فون 11 کے بعد پہلی بار نئے آئی فونز میں فرنٹ کیمرے کو بدلا جارہا ہے۔

کمپنی کی تاریخ میں پہلی آئی فون 14 سیریز کے تمام فونز کے سیلفی کیمرے میں آٹو فوکس کا فیچر  بھی دیا جارہا ہے۔

اسی طرح سیلفی کیمرے کے لیے ایک 6P لینس استعمال کیا جائے گا جو زیادہ بہتر ایف 1.9 آپرچر سے لیس ہوگا۔

آٹو فوکس فیچر سے کیمرا پرفارمنس بھی بہتر ہوگی کیونکہ اب زیادہ سے زیادہ افراد سیلفی کیمرے کو ویڈیو کالز کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ نیا سیلفی کیمرا کتنے میگا پکسل کا ہوگا۔ اس وقت آئی فون 13 سیریز میں 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا استعمال کیا جارہا ہے۔

Related Posts