اسپیکر پنجاب اسمبلی کی آئی جی پنجاب کو وارننگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کو ارکان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر جواب دینا ہوگا، پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے۔ حمزہ شہباز نہیں، آئی جی صوبہ چلا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری خواتین ایم پی ایز نے بھی مرد ارکان کی طرح پولیس کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا،  بادی النظر میں لگتا ہے آئی جی نے حمزہ شہباز کو اپنا پی اے رکھ لیا ہے، آئی جی کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں آئے گا اسے سزا مل کر رہے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Related Posts