بھارتی پروفیسر کا توہینِ رسالت کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پروفیسر کا توہینِ رسالت کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا مطالبہ
بھارتی پروفیسر کا توہینِ رسالت کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا مطالبہ

اسٹاک ہوم: سویڈن میں مصروفِ تدریس بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے مودی حکومت سے توہینِ رسالت کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا جذبات صرف ہندوؤں کے ہوتے ہیں؟ مسلمانوں کے کوئی جذبات نہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلف نیوز میں رائٹ اِز رانگ کے نام سے کالم نگاری کرنے والے پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں بھارت میں 8 افراد کو ہندو خداؤں کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ملزمان کے نام بھی گنوا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز حکومت عمران خان کا سامنا کرنے میں ناکام ہے۔پروفیسر اشوک

پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ ہندوؤں کے خداؤں کی توہین کے الزام میں گرفتار افراد میں اینجیو فرنانڈس، ہیر خان، منور فاروقی، ایڈون انتھونی، پراکھر ویاس، پریم ویاس، نلین یادیو اور جتیندر کمار شامل تھے۔ حضرت محمد ﷺ کی توہین پر کیوں گرفتاری نہیں ہوئی؟ کیا جذبات صرف ہندوؤں کے ہوتے ہیں؟

خیال رہے کہ اس سے قبل سویڈن میں امن اور جنگ کی تحقیق پر تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی شہباز شریف حکومت سیاسی اعتبار سے عمران خان کا سامنا کرنے میں ناکام رہی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر1991 میں نئی دہلی کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے پروفیسراشوک سوائن نے گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کو اسلام آباد کے ریڈ زون کی حفاظت کیلئے طلب کیا گیا۔ 

Related Posts