کراچی: رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی افسوسناک موت پر پورے ملک میں سوگواری کی سی کیفیت جاری ہے۔
پاکستان کی متعدد اہم شخصیات نے عامر لیاقت حسین کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں شوبز کے ستارے بھی شامل ہیں۔
تاہم، شوبز کی چند شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا، اِن شخصیات میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، ہمایوں سعید، صبا قمر، عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم، میکال ذوالفقار، مہوش حیات، عمران عباس اور عمران اشرف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کا انتقال، طوبیٰ انور کا بیان سامنے آگیا