کراچی: رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے انتقال سے کچھ دیر پہلے کیا کہا تھا اہم انکشاف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے ملازم نے اُن کی طبیعت خراب ہونے پر 15 اور ریسکیو کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کردی۔
ٹی وی میزبان عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ اُن کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کے دل میں تکلیف ہورہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی، بتایا گیا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔
عامر لیاقت کے انتقال کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں