دعا زہرہ والدین سے ملاقات کیے بغیر لاہور کیلئے روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر
دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ والدین سے ملاقات کیے بغیر شوہر ظہیر کے ہمراہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دُعا شہرہ لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کیلئے پیش ہوں گی۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ دعا زہرہ والدین یا شوہر میں سے کسی ایک کو چننے کا فیصلہ اپنی صوابدید پرکرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرہ نے کہا میں گھر چلنا چاہتی ہوں، والدہ کا دعویٰ

آج دعا زہرہ اور شوہر ظہیر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہونے والے تھے تاہم مجسٹریٹ کے روبرو پیشی کی بجائے دونوں میاں بیوی کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا جہاں دونوں کی پیشی کل ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر دعا زہرہ اور والدین کی ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق 10 منٹ کی ملاقات میں دعا زہرہ نے ایک لفظ بھی نہیں ادا نہیں کیا۔

گزشتہ روز عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دعازہرہ تمام وقت کرسی پر سر جھکائے بیٹھی رہی، دعا نے دوران ملاقات ماں باپ، بہن یا خالہ کسی کو نہیں دیکھا، ماں نے دعا کو گلے لگایا لیکن دعا نے ماں سے کوئی بات نہیں کی۔

Related Posts