اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 59نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 764افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 562ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.41 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 78ہزار 135ہو گئی جبکہ کورونا کے 61مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 06 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,562
Positive Cases: 59
Positivity %: 0.41%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 61— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 6, 2022