جب بھی دعا کے کپڑوں کو دیکھتی ہوں، اس کے آنے کی اُمید جاگ جاتی ہے، والدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب بھی دعا کے کپڑوں کو دیکھتی ہوں، اس کے آنے کی اُمید جاگ جاتی ہے، والدہ
جب بھی دعا کے کپڑوں کو دیکھتی ہوں، اس کے آنے کی اُمید جاگ جاتی ہے، والدہ

کراچی: شہر قائد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے،جس میں انہوں نے کہا کہ جب جب دعا کے کپڑوں پر نظر پڑتی ہے تو لگتا ہے وہ اب آجائے گی۔

سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کی والدہ کے حالیہ انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دعا زہرہ کی والدہ اپنی بیٹی کی یاد میں آبدیدہ ہیں۔

دعا زہرہ کی والدہ کا وائرل ہونے والے کلپ میں کہنا ہے کہ یقین کریں جب سے میری بیٹی گئی ہے، میں نے اس کی الماریاں کھول کر نہیں دیکھیں کیونکہ جب دعا کے کپڑے دیکھتی ہوں تو مجھے اس کے واپس آنے کی امید ہوتی ہے’۔

ظہیر احمد کے اہلخانہ سے اپیل کرتے ہوئے دعا زہرہ کی والدہ نے کہا کہ ‘اللہ کے واسطے میری بیٹی کو چھوڑ دیں، ایک ماں کی بددعا نہیں لیں اور ہمیں ہماری بچی واپس دے دیں،ہم آپ سے دور چلے جائیں گے، ہم آپ کو کچھ نہیں کہیں گے، ہم بہت اذیت میں ہیں’۔

مزید پڑھیں:کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ کا نکاح کب ہوا؟نکاح کے گواہان کون تھے؟

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے،جبکہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Related Posts