دُعا زہرا پر مبنی مختصر فلم کل ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعا زہرا پر مبنی مختصر فلم کل ریلیز ہوگی
دُعا زہرا پر مبنی مختصر فلم کل ریلیز ہوگی

امریکی پروڈکشن کمپنی زیمیز انٹرٹینمنٹ نے دُعا زہرا کے اغوا کیس پر مبنی ایک مختصر فلم تیار کی ہے، جس میں فلمساز نے کچھ اہم حقائق سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

فلم کا جو ٹیزر جاری کیا گیا ہے، اُس میں وہاج خان، ایمان خان، زونی شیخ، عابدہ احمد، اشعر اصغر، اسماء سیف اور عمران بابا مرکزی کردار ہیں۔ یہ مختصر فلم کل اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ تاحال منطقی انجام تک نہیں پہنچا ہے۔ شواہد کے مطابق دُعا نے لاہور میں اپنی عمر کے لڑکے سے شادی کی اور مبینہ طور پر وہ اس سے بہت خوش ہے لیکن دعا کے والدین اسے اغوا کا معاملہ قرار دیتے ہیں۔ اس کے والد کے مطابق، چونکہ دعا نابالغ ہے، اس لیے اس کی جبری شادی غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

دوسری جانب دُعا کا کہنا ہے کہ وہ بالغ ہے اور اُن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے، اُس کا کہنا ہے کہ والدین اس بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں اور انہوں نے حقائق چھپا رکھے ہیں۔ کراچی پولیس کا بھی یہی موقف ہے کہ دعا کے والدین نے پہلے دن سے پولیس کو اصل صورتحال سے آگاہ نہیں کیا حالانکہ وہ اس کے معاملے کے بارے میں سب کچھ جانتے تھے۔

Related Posts