ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں پر سینیٹ میں ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں پر سینیٹ میں ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں پر سینیٹ میں ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف اپوزیشن ارکان نے جمعہ کو سینیٹ کی کارروائی میں خلل ڈالا اور نعرے بازی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ سوال و جواب کی کارروائی کے بعد اپوزیشن اراکین نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے امپورٹڈ حکومت نہ منظور اور مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ قائد ایوان کے نشست کے سامنے جاکر بھی احتجاج کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا اور بار بار اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست کرتے رہے۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے نشستوں پر نہ جانے پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن اراکین کو معطل کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنے بینچ سے اٹھ کر دوسرے رکن کے بینچ کے سامنے گیا تو معطل کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نعرے لگائے تو آپ کی رکنیت معطل کراؤں گا اور میری یہ بات سینیٹر بہرہ مند خان تنگی بھی سن لیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آگئے اور اجلاس کی بقیہ کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا۔

Related Posts