بجٹ آنے کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث بڑھائیں: مفتاح
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث بڑھائیں: مفتاح

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مہنگائی عمران خان کی وجہ سے آئی، بجٹ آنے کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی موجودگی کا اعتراف کر لیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عوام سمجھتے ہیں مہنگائی کی وجہ عمران خان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی سراپا احتجاج

پی ٹی آئی کی سابق حکومت کو موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول پر 30 روپے لیوی عائد کی۔ ملک کو جن معاشی مشکلات کا سامنا ہے، وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث پیدا ہوئیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹ نہیں چل رہے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں کہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی وجہ سے آئی۔ عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا؟

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے آئی ہوئی مہنگائی 5 ہفتوں میں ختم نہیں ہوگی۔ بجٹ آنے کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ اگست 2023 تک مدت ہے، اس وقت تک اسمبلیاں چلتی رہیں گی۔ پیٹرول پر سبسڈی ناقابلِ برداشت ہے۔

Related Posts