اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 36نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 556افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 635ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.25 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 37ہزار 708ہو گئی جبکہ کورونا کے 76مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 03 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,635
Positive Cases: 36
Positivity %: 0.25%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 76— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 3, 2022