آرمی چیف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف پروگرام، آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ
آئی ایم ایف پروگرام، آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے باخبر رہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے فیکلٹی ممبرز سے ملاقات کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے طلباء کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر فیکلٹی ممبران کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے کورس کے شرکاء پر بھی زور دیا کہ وہ مستقبل کے درپیش چیلنجوں اور جدید ترین تکنیکی ترقیوں سے باخبر رہیں اور پیشہ ورانہ حصول پر توجہ دیں۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی قابل تحسین کوششوں کو سراہا۔

Related Posts