بھارت میں خواتین کیلئے مخصوص ٹرینوں میں سفر کرنے والے 7000 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں خواتین کیلئے مخصوص ٹرینوں میں سفر کرنے والے 7000 افراد گرفتار
بھارت میں خواتین کیلئے مخصوص ٹرینوں میں سفر کرنے والے 7000 افراد گرفتار

نئی دہلی: آر پی ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) نے بھارت میں خواتین کیلئے مخصوص ریلوے کوچز میں سفر کرنے والے 7 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اقدام تحفظِ نسواں مہم کے تحت اٹھایا گیا جسے ہندی میں مہیلا سرکشا کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آر پی ایف افسران نے خواتین کیلئے مخصوص کوچز میں غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے 7 ہزار افراد کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ 150 خواتین کو پین انڈیا ڈرائیو کے دوران انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے سے بھی بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں ایک اور مسجد جنونی ہندوؤں کے نشانے پر آگئی

بھارت میں 3 مئی سے 31 مئی تک چلائی جانے والی تحفظِ نسواں مہم کا مقصد ٹرینوں میں سفر کرنے والی بھارتی خواتین کو بہتر حفاظت اور تحفظ کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہراسگی سمیت خواتین کے خلاف دیگر جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔

بھارتی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تحفظِ نسواں مہم کے ساتھ ساتھ میری سہیلی مہم بھی جاری ہے جس کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا گیا۔ آر پی ایف کے تحت بھارت کے 223 اسٹیشنز پر تعینات کم و بیش 283 تربیت یافتہ خواتین اہلکاروں نے مہم میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ حقوقِ نسواں کیلئے متحرک بھارتی فورس مودی حکومت کی ایما پر مسلمانوں پر عرصۂ حیات تنگ کرنے میں مصروف ہے۔ مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضے اور مساجد کو مندر بنانے کیلئے انتہا پسند ہندوؤں کی پشت پناہی بھی جاری و ساری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مودی حکومت مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی دشمن بن گئی۔ بھارت میں ایک اور مسجد جنونی ہندوؤں کے نشانے پر آگئی۔  گیان واپی مسجد مغل بادشاہ اورنگزیب کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔ 

 تشدد پسند ہندو بنارس میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے زمانے میں تعمیر شدہ گیان واپی مسجد کو منہدم کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ماہ بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے دھمکی دے دی۔ 

 

Related Posts