اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حنیف عباسی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی عہدے کے بغیر بھی وہ عوام کی خدمت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اُن کی تقرری پر اعتراضات اُٹھاتے ہوئے انھیں مزید کام کرنے سے روک دیا تھا، جس کے بعد حنیف عباسی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی خصوصی پرواز 7 جون کو طلبہ کو واپس چین لے کر جائے گی