اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی پی پی کارکنان کو گلی گلی مظاہروں کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ پاکستانی کی نہیں، مودی کی ہے۔
پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن، ملک 3ٹکڑے ہوسکتا ہے۔عمران خان