ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کانز فلم فیسٹیول 2022 میں پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور فلمساز صائم صادق کو مبارک باد دی۔
کانز فلم فیسٹول 2022ء میں پاکستانی شارٹ فلم جوائے لینڈ کو جیوری پرائز سے نوازا گیا جو اس فلمی میلے کا دوسرا بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز ملنے پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلم ساز صائم صادق کے لیے مبارک باد کا پیغام لکھا اور اپنی خوشی ظاہر کی۔
اداکارہ نے کہا کہ فیسٹول میں ایشیا کے زبردست ٹیلنٹ کو پذیرائی ملتے دیکھنا خاص خوشی کی بات ہے۔ پریانکا نے اپنی اسٹوری میں جوائے لینڈ کے ڈائریکٹر صائم صادق کو میشن کرتے ہوئے مبارک باد دی جس پر ڈائریکٹر نے بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت