اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، ترک سرمایہ کار پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ چاہتا ہے اور ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے مواقع بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کیلئے تیار ہیں، تمام فیصلے آئین کے مطابق کرینگے، چیف الیکشن کمشنر