بجلی کا شارٹ فال 6500میگا واٹ سے زائد، مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کا شارٹ فال 6500میگا واٹ سے زائد، مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ
بجلی کا شارٹ فال 6500میگا واٹ سے زائد، مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگا واٹ سے زائد ہوگیا، مختلف شہروں میں 12، 12 گھنٹوں تک طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ عوام کا صبر جواب دے گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 10 سے 12 گھنٹوں تک طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بجلی 12 گھنٹوں تک غائب رہنے لگی۔  ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹوں تک طویل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ 6ماہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم،قیمت کم نہیں ہوگی۔ خرم دستگیر

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔ بجلی کا شارٹ فال 6500 میگا واٹ کی حد سے تجاوز کرکے 6 ہزار 690 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 310 جبکہ طلب 26 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر اور قیمت کم نہیں ہوگی۔ اسی عرصے میں گیس بھی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

آج سے 10 روز قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ توانائی میں جو ریلیف دیا گیا، اس کی واپسی کا فیصلہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، لینا ہوگا۔ یہ ذمہ داری کا تقاضا ہے۔

Related Posts