عمران خان اور آصف زرداری کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔ مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اور آصف زرداری کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔ مراد علی شاہ
عمران خان اور آصف زرداری کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔ مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں جبکہ دونوں جانب سے آڈیو کی تردید سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی لیک کی گئی آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سے مختلف سوال و جواب ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان یا زرداری صاحب نے آڈیو کو جعلی نہیں کہا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سنا ہے شاہ محمود قریشی نے آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ صدرِ مملکت قابلِ احترام عہدہ ہوتا ہے تاہم ڈاکٹر عارف علوی اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان سے کہتا ہوں، پی ٹی آئی ورکر نہ بنیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صدرِ مملکت آئین کے تحت وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کے پابند ہیں۔ 10 روز بعد تک تجویز نہیں مانکی جاتی تو آئین کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ نیب کیسز میں 15 سے 20 بار پیشی ہوئی۔ پیشیوں پر ہونے والا خرچہ نیب حکام دیں گے۔ 

Related Posts