ایلن ڈی جینریز شو 19 سیزن کے بعد ختم ہوگیا، شو کے ختم ہونے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایلن ڈی جی جینریز شو 19 سیزن کے بعد ختم ہوگیا، شو کے ختم ہونے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟
ایلن ڈی جی جینریز شو 19 سیزن کے بعد ختم ہوگیا، شو کے ختم ہونے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟

ایلن ڈی جینریز شو نے حال ہی میں 19 سیزن کے بعد اپنی آخری قسط نشر کی۔

اس شو کا پہلا پریمیئر 8 ستمبر 2003 کو ہوا، جس میں ڈی جینریز کے مضحکہ خیز مذاق اور ڈانس مووز شامل تھے۔ اب جبکہ یہ شو ختم ہوگیا ہے تو آیئے دیکھتے ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ اتنے طویل عرصے تک چلنے والا شوختم ہوگیا۔

شو کے سیٹ پر تلخ کلامی

سال 2020ء میں ایسی افواہیں سامنے آئی تھیں کہ شو کے پروڈیوسرز کا کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہوتا اور اکثر اُن کے درمیان آپس میں تلخ کلامی بھی ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ شو کا بیشتر عملہ پروڈیوسرز سے سخت خفا تھا۔

دوسری جانب اس شو کے حوالے سے ایسی خبر بھی سامنے آئی کہ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس شو سے منسلک ایک ملازم جنازے میں شرکت کرنے کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

پروڈیوسرز کی معذرت

اس واقعے کے بعد شو کے پروڈیوسرز نے معذرتی پیغام بھی جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شو کی 300 اقساط اور 1000 سے زائد عملے کو ملازمت دینے کے بعد ہم یہ جان کر انہائی افسوس میں ہیں کہ ہمارے شو سے منسلک کچھ لوگ ہم سے ناخوش ہیں، ہم نے ہرممکن کوشش کی تھی کہ کام کرنے والے لوگوں کیلئے ایسا ماحول بنائیں کہ جس میں وہ بغیر کسی جھجک کہ کام کرسکیں۔

آخری سیزن

ڈی جینریز کی کوششوں کے باوجود، نیلسن کی تحقیق کے اعدادوشمار کے مطابق، سیزن کے شروع ہوتے ہی اس کے شو کے لیے ریٹنگز نے متاثر کیا۔ ستمبر اور مارچ 2021 کے درمیان سامعین کی تعداد 2.6 ملین سے کم ہوکر 1.5 ملین رہ گئی یہی وجہ کہ مئی 2021 میں ڈی جینریز نے یہ اعلان کردیا کہ اس کا اگلا سیزن آخری ہوگا۔

اُن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شو کو ختم کرنے کی وجہ یہ نہیں تھی کہ یہاں پر کام کرنے والے لوگوں نے الزامات لگائے یا شکایات کیں بلکہ یہ پہلے سے ہی طے تھا کہ شو کو سال 2022ء سے قبل ختم کردیا جائے گا۔

آخری نشریات

شو کی آخری نشریات کے دوران ڈی جینریز نے اُس وقت کا ذکر کیا جب انہوں نے شو کی ہوسٹنگ کا آغاز کیا تھا، انہوں نے خاص طور پر اپنے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں کا بھی، اس موقع پر انہوں نے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ امید کرتی ہوں کہ پچھلے انیس سالوں میں آپ نے میرے کام کو پسند کیا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید کرتی ہوں میرے شو نے آپ کو بہت سے ایسے غم بھلانے میں مدد کی ہوگی جو کہ بہت ہی تکلیف دہ ہونگےاور کہا کہ میں نے گزشتہ سالوں میں شو کہ دوران اگر کسی کو کچھ کہا ہے تو وہ اُس کے اچھے کیلئے کہا تھا نہ کہ کسی اور مقصد کے تحت۔

ڈی جینریز نے شو کے آخر میں یہ پیغام دیا کہ اتنے سالوں سے میرے ساتھ جڑے رہنے کیلئے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

Related Posts