شہباز شریف کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں، شاہد آفریدی کی تنقید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شہباز شریف کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں، شاہد آفریدی کی تنقید
شہباز شریف کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں، شاہد آفریدی کی تنقید

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں‘۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے، خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔

یادرہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس سے قبل ہی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں۔ گرفتاریوں کے دوران کئی ایسی واقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملے جس میں پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سے بدتمیزی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گزشتہ روز ملک کے کئی شہروں میں ہمیں کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم بھی دیکھنے کو ملا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ تاہم اب عمران خان نے حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے چھ دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔

Related Posts