آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب 41کروڑ درکار ہیں۔الیکشن کمیشن

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
الیکشن کمیشن
(فوٹو: ای سی پی)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات 2023ء کیلئے اخراجات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے 47 ارب 41 کروڑ درکار ہیں جس میں سے سکیورٹی پر 15ارب روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سال 2023 کی رائے شماری کے اخراجات بتادئیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کراچی کا نمائش چورنگی دھرنا ختم

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا تخمینہ 47 ارب 41 کروڑ روپے بتایا جبکہ پاک فوج سمیت سکیورٹی پر آنے والے اخراجات 15 ارب روپے ہوں گے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 60 کروڑ جبکہ بیلٹ پیپرز کی اشاعت پر 4ارب 83کروڑ لگیں گے۔انتخابی عملے کو تربیت دینے کیلئے 1 ارب 79کروڑ درکار ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے پنجاب میں اخراجات کا تخمینہ 9 ارب 65 کروڑ، سندھ میں 3 ارب 65 کروڑ، خیبر پختونخوا میں 3 ارب 95 کروڑ جبکہ بلوچستان میں 1 ارب 11 کروڑ لگایا ہے۔