کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کا مہمان ٹیم کے خلاف اہم میچ آج ہو رہا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سری لنکا کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ایشیا کپ، پاکستانی ہاکی ٹیم کا مقابلہ جاپان سے آج ہوگا
???? TOSS ALERT ????
Sri Lanka Women win the toss and elect to bat first ????
???? @TheRealPCB_Live
Watch Live ➡️ https://t.co/CSHmMwsub6
#⃣ #BackOurGirls | #PAKWvSLW pic.twitter.com/4iee9ok1FC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 26, 2022
کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیمز کے مابین آج کھیلے جارہے کرکٹ میچ کو براہِ راست دیکھنے کیلئے یو ٹیوب کا لنک بھی شیئر کیا۔ میچ کے آغاز میں سری لنکن ٹیم کی ایک وکٹ گر گئی۔
مجموعی طور پر 3 اوورز کے اختتام پر سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتھو انعم امین کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔
مہمان ٹیم کی کپتان نے 6 گیندوں پر صرف 5 رنز بنائے تھے۔ ان کا کیچ قومی ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے پکڑا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کر رہی ہیں۔