کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کردی
کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی تشکیلِ نو کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارۂ صحت میں وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ متعلقہ وزارتوں کو این سی او سی کی معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی صحت اسمبلی کا 75واں اجلاس شروع، پاکستانی وفد بھی شریک

سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں این سی او سی کی سربراہی اسد عمر کو سونپی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو این سی او سی کا سربراہ بنا دیا۔

وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے این سی او سی کو اپنی کارروائیوں میں توسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابقہ حکومت نے این سی او سی ختم کرکے اسے محکمۂ صحت کے حوالے کردیا تھا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی قومی سطح پر صحتِ عام کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، نگرانی اور ردِ عمل سمیت دیگر عوامل پر اپنے فرائض سرانجام دے سکے گا۔

Related Posts