پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عالمگیر خان کے خلاف ہفتہ کو کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فکسٹ کے بانی کے خلاف اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اشرف جوگی کی شکایت پر گلشن اقبال تھانے میں ریاستی اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کو دانستہ طور پر بدنام کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ گلشن اقبال میں ایرو کلب گراؤنڈ کے قریب گشت پر تھے جہاں دیواروں پر ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف قابل اعتراض خاکے تحریر تھے۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا، ”ڈرائینگ کا مقصد افراتفری پھیلانا اور لوگوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا تھا اور یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا،” شکایت کنندہ نے مزید کہاکہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور پانچ تصاویر موصول ہوئی ہیں جن میں عالمگیر خان کو ریاست پاکستان کے خلاف قابل اعتراض خاکوں کے لیے اسپرے کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس نے عالمگیر خان کے گھر پر ہفتہ کی صبح چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس کے چھاپے پر احتجاج کیا اور پولیس کی کارروائی کو پارٹی کے خلاف انتقامی حربہ قرار دیا۔

پولیس کی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور حامی گلشن اقبال تھانے پہنچ گئے اور چھاپے کے خلاف درخواست جمع کرادی۔

سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ پولیس نے آدھی رات کو عوامی نمائندے کی رہائش گاہ میں گھس کر ‘چار دیواری کا تقدس’ پامال کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ سندھ حکومت کا جلد احتساب کیا جائے گا۔

Related Posts