اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق استعمال کی گئی نازیبا زبان پر ہیومن رائٹس نے سابق وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
@ImranKhanPTI‘s vile remarks about @MaryamNSharif at the PTI’s Multan rally have plumbed the depths of misogyny. It is simply unacceptable that the political narrative should crumble into such glaring intolerance and sexism. 1/2
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) May 21, 2022
ٹوئٹ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ’ملتان جلسے کے دوران عمران خان کی جانب سے مریم نواز سے متعلق دیا گیا نازیبا بیان قابلِ مذمت ہے، یہ بالکل ناقابلِ برداشت ہے کہ سیاسی بیان کے دوران اخلاقیات سے گر کر عدم برداشت اور جنس کو نشانہ بنایا جائے۔‘
یہ بھی پڑھیں: نالائق اور نااہل ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، رانا ثناءاللہ
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مزید کہا ہے کہ ’عمران خان قومی لیڈر ہیں، اُنہیں اپنے سیاسی حریفوں سے متعلق بات چیت کرنا سیکھنا چاہیے، عمران خان کو نہ صرف مریم نواز شریف بلکہ تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہیے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔