وزیراعظم نے سیاسی و معاشی بحران پر مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے سیاسی و معاشی بحران پر مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم نے سیاسی و معاشی بحران پر مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی و داخلی صورت حال اور حکومت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کامرس ڈویژن کی جانب سے درآمدات، برآمدات اور تجارتی توازن کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت، سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

مزید برآں رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سافٹ ویئر ایکسپورٹ اور آئی ٹی شعبے کی شرح نمو کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اعزازی نوٹ کے اجرا کی منظوری بھی دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ممکنہ ڈیل سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں نئے انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر بھی مشاورت کا امکان ہے۔

Related Posts