کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال چھائی رہی، 100 انڈیکس 819.14 پوائنٹس کی بڑی مندی کے بعد 42667.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.88 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 13 کروڑ 47 لاکھ 52 ہزار 455 شیئرز کا لین کیا گیا،جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے کے قریب نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 65 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا