وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جس نے مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہ کیا، وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کیا عزت کریگا، وزیراعظم
جس نے مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہ کیا، وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کیا عزت کریگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے وزیرداخلہ کو عمران خان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عمران خان کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں عمران خان کو جلسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلیے دو اجلاس ہوئے جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنیکا فیصلہ

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف تھریٹس پر عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ نے اجلاس کیے، عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جانا ضروری ہے، کوئی مخصوص تھریٹ ہے تو وہ بھی شئیرکریں تاکہ مزید حفاظتی انتظامات کیے جاسکیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے ہیں۔

تعینات کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے 22، ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں، کے پی پولیس کے 36، جی بی کے6 اہلکار صوبائی حکومتوں نے بھی سیکیورٹی کیلئے دیئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26،عسکری سیکیورٹی کے9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس پر مامور ہیں، دوران موومنٹ عمران خان کےساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں، 23 اہلکار اور رینجررکی ایک گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں۔

Related Posts